سوال: ہم کردوں کے بارے میں بات کرتے ہیں جن کو اس لیے پھانسی پر لٹکا دیا جاتا ہے کہ وہ خودمختاری چاہتے ہیں !
امام خمینی: جن کردوں کو پھانسی دی جاتی ہے، یہ ملت کرد سے نہیں ہیں ، بلکہ یہ ایسے تخریب کار ہیں جنہوں نے ملت اور انقلاب کے خلاف کارروائیاں انجام دی ہیں اور کل پھانسی پر چڑھائےجانے والے شخص کی طرح ہیں کہ جس نے تیرہ افراد کو قتل کیا ہے۔ میں ترجیح دیتا ہوں کہ کوئی بھی پھانسی پر نہ چڑھے لیکن جب کوئی ایسا شخص گرفتار ہوتا ہے اور اسے سزا ملتی ہے تو اس سے خوشی ہوتی ہے۔
طلیعہ انقلاب اسلامی، ص ۳۵۸