سوال: کیا آپ سمجھتے ہیں کہ آپ دوبارہ کبھی ایران جا سکیں گے؟
امام خمینی: میں جب بھی مناسب سمجھوں گا، ایران واپس لوٹ جاؤں گا۔ میرے لیے کسی خاص جگہ کی اہمیت نہیں ہے بلکہ ظلم کے خلاف جدوجہد کو اہمیت حاصل ہے۔ جہاں بھی یہ جدوجہد اچھے انداز سے کی جاسکتی ہو، میں وہیں چلا جاؤں گا۔
صحیفہ امام، ج ۵، ص ۳۰۱