مغرور و خود غرض

مغرور و خود غرض

ادب کا لحاظ رکھنا ضروری ہے

سوال : میرے والد خوش اخلاق نہیں  ہیں  اور مغرور وخود غرض ہیں ، اہل خانہ کے ساتھ ظلم کے ساتھ پیش آتے ہیں ۔ میں  جب سے بالغ ہوا ہوں ، والد کے ساتھ جنگ کی حالت میں  ہوں ۔ اگر اُنہیں  اُسی موقع پر دوسروں  کی موجودگی میں  جواب دوں  تو یہ ایک غلط اور ناشایستہ کام ہوگا۔ لیکن اگر تنہائی میں  باپ سے بات کرتا ہوں  تو وہ قبول نہیں  کرتے اور کہتے ہیں :  باپ کے سامنے بدتمیزی نہیں  کرو۔ خلاصہ یہ کہ میں  نہیں  جانتا کیا کروں ؟ کیا آپ صلاح جانتے ہیں  کہ میں  یہ باتیں  کروں  یانہیں ؟

جواب:  والدین کا احترام اور اُن کے ساتھ بات کرتے ہوئے ادب کا لحاظ رکھنا ضروری ہے۔ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے لازمی موارد میں  اگر آپ تاثیر سے مایوس ہیں  تو آپ کا فریضہ ساقط ہے۔

(استفتاء ات، ج ۱، ص ۴۸۸)

ای میل کریں