رہبرانقلاب اسلامی

فلسطینی قوم کو جلد مکمل کامیابی نصیب ہوگی

اسرائیل میں فلسطینی عوام کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں ہے

ID: 57109 | Date: 2019/01/01

ابنا  کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل جناب زیاد النخالہ اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں فرمایا: فلسطین قدرت کے ساتھ باقی رہےگا اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے آئندہ چند برسوں میں فلسطینی قوم کو مکمل کامیابی مل جائےگی۔


رہبر انقلاب اسلامی نے مسئلہ فلسطین کے واضح معادلہ اور برابری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اس معادلہ اور برابری کی بنیاد پر اگر مزاحمت جاری رہے گي تو فلسطینی عوام کی فتح یقینی ہے اور اب تک اسرائیل کا مقابلہ کرنے میں فلسطینی عوام کو اللہ تعالی نے کامیابی عطا کی ہے اور آئندہ چند برسوں ميں اللہ تعالی کے فضل و کرم سے فلسطینی عوام کو مکمل کامیابی نصیب ہوجائے گی۔


leader


رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا: اسرائیل میں فلسطینی عوام کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں ہے اسرائیل نے ایک بار 22 دن کی جنگ کے بعد جنگ بندی کی درخواست کی، پھر 8 دن بعد جنگ بندی کی درخواست کی اور حالیہ جنگ میں 48 گھنٹے کے بعد جنگ بندی کی درخواست کرکے ثابت کردیا ہے کہ اسرائیلی حکومت اور فوج میں فلسطینی قوم کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں ہے۔


اس ملاقات میں فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل جناب زیاد النخالہ نے ایران کی طرف سے فلسطینی عوام کی بے دریغ حمایت پرشکریہ ادا کرتے ہوئے فلسطین کے تازہ ترین حالات کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔