مذہبی اقلیت

ایران میں تمام اقلیتیں اپنے مذہبی اور سماجی مراسم کو انجام دینے میں آزاد ہیں

ID: 50631 | Date: 2017/12/05

براے مہربانی مذہبی اقلیتوں کے بارے میں امام خمینی(رح) کے نظریہ کو بیان فرمائیں؟


امام خمینی(رح) نےمذہبی ا قلیتوں کے حقوق اور اُن کی آزادی کے بارے میں کافی مطالب بیان کئے ہیں اُن میں سے بعض وہ موارد جن کی طرف اشارہ کر سکتے ہیں درج ذیل ہیں:مذہبی اقلیتوں کے حقوق کی رعایت، قدرتی حقوق سے فائدہ، مکمل آزادی، مذہبی اور سماجی رسومات کی آزادی، اقلیتوں کا مقام، اُن کا احترام، اقلیتوں کی حمایت، اُن کے ساتھ انسانی اور عادلانہ برتاو، قانون میں تمام طبقوں کے حقوق کی رعایت اور تمام طبقوں کے مفادات کی رعایت، اقلیتوں کی فلاح بہبود اور آرام۔ایران میں تمام اقلیتیں اپنے مذہبی اور سماجی مراسم کو انجام دینے میں آزاد ہیں اور اسلامی حکومت خود پر فرض سمجھتی ہیکہ تاںکہ اُنکے حقوق کا دفاع اور اُنکی سلامتی کی حفاظت کرے اور وہ بھی ایران کے دوسرے مسلمانوں کی طرح قابل احترام ہیں(صحیفہ امام ج4، ص 441)


اسلام ہمیشہ مذہبی اقلیتون کے شرعی حقوق کا محافظ تھا اور ہے وہ اسلامی جمہوریہ ایران میں آزاد ہیں اور اپنے مسائل کو آزادی سے انجام دے سکتے ہیں اور اسلامی حکومت کی پناہ میں باقی لوگوں کی طرح اپنے عقیدہ کے اظہار میں آزاد ہیں (صحیفہ امام ج5 ص 188)


مذہبی اقلیتیں نہ صرف آزاد ہیں بلکہ اسلامی حکومت پر فرض ہیکہ اُن کے حقوق کا دفاع کرے دوسری بات یہ کہ ہر ایرانی کا یہ حق ہے وہ تمام لوگوں کی طرح سماجی حقوق رکھے، مسلمان ہو یا مسیحی یا یہودی یا کسی بھی دوسرے مذہب سے تعلق رکھتا ہو اس میں کوئی فرق نہیں(صحیفہ امام ج 4 ص508)


ہم تمام مذہبی اقلیتوں کا احترام کرتے ہیں چاہیے وہ جہاں بھی ہوں (صحیفه امام ، ج5،ص 386) اسلامی حکومت حقیقی معنی میں ایک ڈیموکریسی حکومت ہے اور تمام مذہبی اقلیتیں مکمل طور پر آزاد ہیں ہر کوئی اپنے عقیدہ کا اظہار کر سکتا ہے اور اسلام تمام عقائد کے جواب کا ذمہ دار ہے اسلامی حکومت تمام عقلی باتوں  کا عقلی جواب دے گا.( صحیفه امام ، ج4 ،ص 410)مزید تفصیلات کے لئے کتاب آزادی افکار امام خمینی(رح) میں کی طرف رجوع کریں اور امام کے بائیس جلدوں پر مشتمل مجموعہ کو بھی دیکھیں  جو نشر و آثار امام خمینی سینٹر کی طرف سے شائع ہوا ہے۔