شہوت انگیز ٹی وی فیلمیں دیکھنا کا حکم

سائل:سیدعلی خامنہ ای

ID: 50287 | Date: 2017/11/13

شہوت انگیز  ٹی وی فیلمیں دیکھنا کا حکم


سائل:سیدعلی خامنہ ای 


بسم اللہ الرحمن الرحیم۔محضر مبارک رہبر کبیر انقلاب حضرت امام خمینی ۔مدّ ظلہ العالی


فیلموں اور دھنوں کے بارے میں ٹی وی کے مسئولین کی نظر خواہی کے جواب میں حضرت عالی کا فتوی ابہامات کا قاطع جواب تھا اورحضرت عالی کے فتوی کی جہت سے لوگوں اور مسئولین کے خیال کو آسودہ کردیا ۔باقی بچتا ہے یہ  نکتہ کہ حضرت عالی نے فیلموں کے دیکھنے کے جوازکو اس بات پر موقوف کیا ہے کہ فیلمیں شہوت انگیز نہ ہوں۔سؤال  یہ ہے کہ کیا ٹی وی کے مسئولین کا وظیفہ ہے کہ جو فیلمیں اکثریت کیلئے شہوت انگیز ہیں،انھیں وہ ٹی وی پر نہ دکھائیں اور نشر نہ کریں ؟ اور کیا ہمارا ملک کے مسئولین کے عنوان سے وظیفہ ہے کہ انھیں تہیہ و تولید اور نشر کرنے سے منع کریں؟  یا پھر یہ کہ یہ ہمارا وظیفہ نہیں ہے اور کافی ہے کہ لوگوں سے کہیں کہ جولوگ ان فیلموں کو دیکھنے سے شہوت میں مبتلا ہوتے ہیں وہ ہماری ٹی وی نہ دیکھیں؟ استدعاء ہے حقیر کی اس مورد میں رہنمائی فرمائیں۔ادام اللہ عزکم و ظلکم


2/10/66 سید علی خامنہ ای


بسمہ تعالیٰ


جو شخص ان فیلموں کو دیکھنے سے شہوت میں مبتلا ہوتا ہے لازم ہے اجتناب کرےاور جو شخص ان فیلموں کو  شہوت کے ساتھ  نگاہ کرتا ہے ،گناہ کا مرتکب ہوتا ہے ۔


صحیفہ امام، ج 20، ص 161