امام خمینی نے عزت سے جینے کا درس دیا

امام خمینی نے عزت سے جینے کا درس دیا

حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل: ہم نے وقار اور عزت کا اصل مطلب، حضرت امام خمینی (رح) سے سیکھا ہے۔

حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل: ہم نے وقار اور عزت کا اصل مطلب، حضرت امام خمینی (رح) سے سیکھا ہے۔

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے دنیا میں مزاحمتی عمل سے منسلک حضرت امام خمینی (رح) کے افکار اور تعلیمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وقار اور عزت کا اصل مطلب بانی انقلاب  اسلامی سے سیکھا ہے۔

سحر ٹی وی کے مطابق، شیخ نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رح) نے ایران میں انقلاب کے ذریعے ایک ایسے مضبوط اسلامی جمہوری نظام کی سنگ بنیاد رکھی جس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی اور اس کے ذریعے سے مزاحمتی عمل کو طاقت ملی۔

شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ حضرت امام خمینی (رح) کی نظر میں مسئلہ فلسطین کو اہم ترجیح حاصل تھی اور انہوں نے فلسطین کو عرب حکمرانوں کے انحصار سے ختم کرکے اس مسئلے کو ایک عالمی اور دنیائے اسلام کے اہم مسئلے کے طور پر پیش کیا۔

حزب اللہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ آج مزاحمتی عمل میں شریک تمام مجاہدین اور افراد کے طرز و فکر میں امام خمینی (رح) کی تعلیمات اور ان کی شیوہ حیات بسی ہوئی ہے، مزاحمتی فرنٹ کے مجاہد امام (رح) کے افکار کو مشعل راہ قرار دیتے ہوئے اسلام کے دشمنوں بالخصوص ناجائز صہیونی ریاست کے خلاف مقابلہ کرتے ہیں۔

انہوں نے بحرین میں ہونے والی تبدیلیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم بحرینی قوم اور بہادر عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے جابر حکمران اور سامراجی عناصر کے خلاف سر نہیں جھکایا اور حسین بن علی سیدالشہداء علیہ السلام کے قیام سے درس لیتے ہوئے، بحرین میں اسلامی تحریک کو روشن مستقبل کیطرف لے جا رہے ہیں۔

ای میل کریں