علی ظہیر نقوی

امام خمینی (ره) وہ عالمی شخصیت ہیں جسے اپنے ہی نہیں بلکہ غیر بھی آئڈیل مانتے ہیں

ڈاکٹر دھرمندر ناتھ نے امام خمینی (ره) کے بارے میں بہت کچھ لکھا ہے

ID: 46004 | Date: 2017/01/14

آپ ہمیں اپنا تعارف کرائیں؟


میں علی ظہیر نقوی ہندوستان سے ہوں میں دہلی کے ایرانی کلچر ہاوس میں کتاب خانہ کا مسئول ہوں۔


 


آپ نے امام خمینی (ره) کو کب اور کیسے جانا؟


میں جب بارہویں جماعت کا طالب علم تھا تب وہی موقع تھا کہ جب ایران میں انقلاب آیا تھا تب سے ہی امام خمینی (ره) کی شخصیت سے آگاہ ہوا لیکن جیسے جیسے شعور بڑھتا گیا تب امام خمینی (ره) کے بارے زیادہ مطالعہ کیا ان کی شخصیت کے اور بھی اطراف و جوانب سے آگاہی ہوئی، جس کے بعد میں نے بہت سے مقالات بھی امام خمینی (ره) کے بارے میں لکھیں ہیں جو دہلی کے مختلف اخبارات میں شایع ہوتے رہتے ہیں۔


 


آپ چونکہ امام خمینی (ره) پر مقالات بھی لکھ چکے ہیں اسلئے میں جاننا چاہوں گا کہ امام خمینی (ره) کی شخصیت کے بارے میں آپ کا کیا نظریہ ہے؟


میں امام خمینی(ره)  کی شخصیت کے بارے میں جو بھی کہوں گا وہ شاید زیادہ اہم نہ ہو کیوں کہ میں بھی اسی مکتب فکر کا حامل ہوں جس کے امام خمینی (ره) تھے لیکن میں ایسے غیر مسلم لوگوں کو بھی جانتا ہوں جو امام خمینی (ره) کے بارے میں بہت اچھی رائے رکھتے ہیں، جیسے دہلی میں ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر دھرمندر ناتھ ہیں انہوں نے امام خمینی (ره) کے بارے میں بہت کچھ لکھا ہے اور ان کا بھی کہنا ہے کہ ایران کا اسلامی انقلاب امام خمینی (ره) کا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے۔


 


امام خمینی (ره) کے تفکرات کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟


امام خمینی (ره) کے تفکرات نے تو ایران کے اس وقت کے معاشرہ کو بھی متائثر کیا جو مغربی چکاچوندھ میں اندھا ہو چکا تھا، خاص طور سے ایران کا نوجوان طبقہ جو ابھی یونیورسٹیز میں زیر تعلیم تھا، لیکن جب لیڈر باعمل ہوتا ہے تو اس کی زبان میں بھی تاثیر ہوتی ہے، اور امام خمینی (ره) میں یہ چیز صاف طور پر پائی جاتی تھی اس لئے ان کی زبان میں بھی تاثیر تھی اور یہی وجہ تھی کہ لوگ ان کے گرویدہ ہوتے چلے گئے اور یہ صرف ایرانی معاشرہ تک محدود نہیں رہا بلکہ ایران سے باہر دوسرے ممالک خصوصا ہندوستان میں آج ایک بڑا طبقہ امام خمینی (ره) کے تفکرات سے متاثر ہے۔


 


امام خمینی (ره) کی شخصیت کے کس پہلو سے آپ زیادہ متاثر ہوئے؟


جو ملتوں کے رہبر ہوتے ہیں ان کے اندر کچھ خصوصیات ہوتی ہیں اور ان کو میں نے امام خمینی (ره) کے اندر دیکھا اور اسی نے مجھے آپ کی طرف جذب کیا جیسے امام خمینی (ره) نے انقلاب کے بعد کسی بھی طرح کا کوئی سیاسی عہدہ قبول نہیں کیا یہاں تک کے اپنے خاندان والوں کو بھی اس سے الگ رکھا جبکہ دنیاوی سیاستمدار سب سے پہلے اپنا اور خاندان والوں کا مفاد ہی دیکھتے ہیں۔امام خمینی (ره) کے تفکرات کا امتیاز یہ ہے کہ وہ انسانیت اور حقوق کی بات کرتے ہیں،یہ سب چیزیں انسان کو متاثر کرتی ہیں۔


 


امام خمینی (ره) کے تحاد بین المسلمین کے نظریہ کے بارے میں آپ کیا کہیں گے؟


امام خمینی (ره) کے بہت ہی اہم کاموں میں سے ایک ان کا اتحاد بین المسلمین کے نعرہ ہے جس کے اثرات ہم نے ہندوستان میں بھی دیکھے اور پاکستان میں بھی، میں یہ کہوں گا کہ اتحاد بین المسلمیں امام خمینی (ره) کا صرف ایک نعرہ نہیں تھا بلکہ آپ کا ایک خواب تھا جس کی تعبیر آج ہم کا ایران کے اسلامی سماج میں دکھائی دے رہے ہے۔


 


آپ یوم قدس جس کی امام خمینی نے بنیاد ڈالی کس طرح سے دیکھتے ہیں؟


میں اس کے بارے میں یہی کہوں گا کہ یوم قدس کے ذریعہ سے امام خمینی (ره) سے قدس اور فلسطین کے مسئلہ کو زندہ کردیا۔ ہمارے جیسے ہندوستانی معاشرہ میں قدس کے بارے میں مسلمان بالکل نہیں جانتے تھے فلسطین کیا ہے لیکن امام خمینی (ره) کی تحریک نے لوگوں کو بیدار کیا اور اگر اس پر واقعی میں کام کیا جائے تو فلسطین آزاد ہو سکتا ہے۔


 


امام خمینی (ره) کے بارے میں ایک جملے میں آپ اپنے جذبات کا اظہار کس طرح کریں گے؟


امام خمینی (ره) وہ عالمی شخصیت ہیں جسے اپنے ہی نہیں بلکہ غیر بھی آئڈیل مانتے ہیں۔