شاہ کی خیانتیں

میری مخالفت کی وجہ شاہ کی خیانتیں ہیں

ID: 44063 | Date: 2016/05/29

سوال:  آپ کو ذاتی طورپر شاہی حکومت کے ہاتھوں  بہت مشکلات جھیلنا پڑی ہیں ، آپ کو جلاوطن کیا گیا، قید کیا گیا۔ آپ کے فرزند پر اسرار طورپر قتل کئے گئے ہیں ۔ کیا ان تمام باتوں  کے باوجود آپ شاہ کے بارے میں  ذاتی دشمنی محسوس نہیں  کرتے ہیں ؟


امام خمینی:  ہرگز نہیں ! میری شاہ کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں  ہے۔ انقلابی تحریک کی وجہ نہ میری ذات ہے اور نہ ہی میرا بیٹا اور میں  نے کبھی بھی اس کے بارے میں  ذاتی دشمنی محسوس نہیں  کی۔ شاہ کے ساتھ میری مخالفت کی وجہ وہ خیانتیں  ہیں  جو شاہ نے ان پچاس سالوں  میں  کی ہیں  اور وہ جرائم ہیں  جو اس نے ملت پر کئے ہیں ۔


صحیفہ امام، ج ۵، ص ۳۹۳