صدر مملکت حجت الاسلام والمسلمین حسن روحانی:

امام (رح) نے بھی فرمایا ہماری صلح حقیقی ہے

امام (رح) نے ان تمام لوگوں سے جنھوں نے ہم پر آٹھ سالہ جنگ مسلط کی اور جب یہ طے پایا کہ صلح کریں، فرمایا: "ہماری صلح واقعی و حقیقی ہے"۔

ID: 43902 | Date: 2016/05/04

جماران ویب سائٹ کے مطابق، ایران کے صدر نے تہران کے 29ویں بین الاقوامی نمائشگاہ کتاب کے افتتاحیہ کے موقعہ پر حاضری پر اظہار مسرت کرنے کے بعد بیان فرمایا: جہاں سے کتاب نمائشگاہ گزشتہ سالوں میں دو مختلف مکانات پر منعقد ہونے کے بعد ظاہراً اپنی آخری منزل پر پہنچا ہے، بڑی خوشی کا احساس کرتا ہوں اور تہران میئر اور ان تمام ذمہ دار افراد سے جو اس عظیم اور یادگار عمارت کو بین الاقوامی نمائشگاہ کےلئے انتہائی مناسب جگہ یعنی حرم مطہر امام (رح) کے سامنے ایجاد کیا، ان سب کے بہت شکرگزار ہوں اور امید ہے کہ یہ اقدام ہمارے عزیز ملک کےلئے باعث خیر برکات ہو۔


صدر روحانی نے جوہری معاہدہ کے توافق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یاد دہانی کی: ہماری ملت نے ایک اہم تاریخی واقعہ اور عالمی طاقتوں کے سامنے ایک بہت ہی پیچیدہ مذاکرت میں عظیم اور بڑی کامیابی حاصل کی جو دونوں کے فائدہ میں تھا۔ آج دنیا جمہوری اسلامی ایران کے معاہدوں اور تعہدات پر پورا اطمینان رکھتی ہے۔ جو چیز سب سے اہم ہے، وہ عالمی اعتماد اور بھروسہ ہے اور یہ اعتماد اندروں ملک عوام اور حکومت کے درمیان بھی پایا جاتا ہے۔


انھوں نے مزید کہا: جب ایران کسی ملک سے وعدہ کرتا ہے آخری وقت تک اپنے وعدے پر قائم رہتا ہے۔ ہم ان لوگوں کے ساتھ بھی جو بلاوجہ آٹھ سالہ جنگ ہماری قوم پر مسلط کی اپنے وعدوں پر قائم رہیں اور جس وقت ہم نے کہا: "ہم صلح کرتے" اپنی بات پر آخر تک ڈٹے رہیں۔


امام (رح) نے ان تمام لوگوں سے جنھوں نے ہم پر آٹھ سالہ جنگ مسلط کی اور جب یہ طے پایا کہ صلح کریں، فرمایا: "ہماری صلح واقعی و حقیقی ہے"۔


اس تناظر میں امام (رح) نے فرمایا: "اگر امیرالمومنین علیہ السلام کا قاتل اس تلوار کو جس سے آپ کے سر مبارک شہید کیا، ہمارے پاس امانت رکھے، اس امانت کو اسے واپس کروں گا"۔ ہم امانتداری اور اپنے عہد و وعدوں کے پابند اور وفادار ہیں۔


صدر مملکت نے آخر میں کہا: کتاب نور ہے جو ہمیں تاریکیوں اور گمراہیوں سے نجات دیتی ہے۔


 


ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ