روزمرہ زندگی

یہ میرے تقریباً روزانہ کے کام ہیں

ID: 43735 | Date: 2016/04/26

سوال:  آپ کی روزمرہ زندگی کا معمول کیا ہے؟


امام خمینی:  میں  سولہ گھنٹوں  سے زیادہ مدت تک کام کرتا ہوں ۔ یہاں  (پیرس میں ) میرے کام کی نوعیت، نجف کی نسبت مختلف ہے۔ انٹرویوز، مذاکرات، بعض اوقات تقریر، بعض افراد کی تیار کردہ رپورٹوں  کا مطالعہ، موصولہ خطوط اور ٹیلی گرافوں  کا جائزہ اور بعض اوقات ان کا جواب دینا، یہ میرے تقریباً روزانہ کے کام ہیں ۔


طلیعہ انقلاب اسلامی، ص ۲۲۱