ایرنا کے مطابق، آج تہران میں اخبارات، نیوزایجنسیز اور سائٹس سے متعلق بیسویں نمائش، جناب علی جنتی، ثقافت اور ارشاد اسلامی کے وزیـــر نیز صاحبان میڈیا کی موجودگی میں مصلائے امام خمینی(رح) میں افتتاح کیا جائے گا۔ جبکہ 373 نجی ذرائع ابلاغ سمیت 183 سرکاری یونٹ نے اس نمائش میں شرکت کیلئے رجسٹرڈ ہے۔
جاری نمائش میں دو حصہ بهی اضافہ کیا گیا ہے: " دین اور اندیشہ" 23 عنوان کے تحت اور "ادارات کے تعلقات عامہ نیز میڈیا سے متعلق کاروبار" 33 عنوان کے ساتهـ ۔
سال جاری نمائش کا نعرہ "ذمہ دارانہ آزادی" رکها گیا ہے۔ ثقافت اور ارشاد اسلامی کے وزیر کے مطبوعاتی معاون جناب حسین انتظامی کا کہنا تها: میڈیا کو اس مشن کے انجام دہی کیلئے آزادی عمل حاصل ہونا چاہئے۔
اس نمائشگاہ میں داخلی میڈیا حضرات کے ساته ساته، ایران میں مقیم غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں نے بهی بهرپور حصہ لیا ہے اور اپنے اپنے کارکردگی، نمائش کیلئے پیش کریں گے۔