حضرت امام خمینی( رح) کی منفرد خصوصیات

حضرت امام خمینی( رح) کی منفرد خصوصیات

* امام امت کی شخصیت کے انقلابی اثرات عالم اسلام کے نوجوان نسل پر پڑے اور ان میں مجاہدانہ کردار ابهرے-

* امام خمینی  نے عالم اسلام کی نئی نسلوں کو اپنے انقلابی افکار و نظریات سے متاثر کیا-

* ایک ایسے دور میں جبکہ مسلمانان عالم مایوسی اور کسمپرسی کی زندگی گزار رہے تهے امام خمینی نے اپنے کردار و عمل کے ذریعے مسلمانوں کو یہ بات سمجها دی کہ اسلام ہی وہ مذہب ہے جو اس دور کے تمام فتنوں، الجهنوں اور مسائل کا حل پیش کرتا ہے-

* امام خمینی نے اپنے وقت کے سامراجی و استعماری طاقتوں کے خلاف ( بے سر و سامانی کے عالم میں ) بغاوت کا علم اٹها کر مسلمانوں کو آگاہ کیا کہ انہیں خدا، رسول اور قرآن کے علاوہ کسی قسم کا خوف نہیں-

* امام خمینی کی شخصیت نے عالم اسلام کے فکری کردار کو اعتماد فراہم کیا-

* امام امت کی شخصیت کے انقلابی اثرات عالم اسلام کے نوجوان نسل پر پڑے اور ان میں مجاہدانہ کردار ابهرے-

* انقلاب اسلامی کے ظہور کے ساته امام امت نے اتحاد بین المسلمین کا نعرہ بلند کرتے ہوئے فرمایا کہ جو شخص شیعہ اور سنی کے درمیان اختلافات کا باعث بنے تو وہ نہ شیعہ ہے اور نہ سنی بلکہ استعمار کا ایجنٹ ہے-

* دشمنوں کی طرف سے مختلف قسم کے مخالفانہ پروپیگنڈے کے باوجود امام خمینی  نے اسلامی اصولوں کی پاسداری کرنے میں انحراف نہیں کیا-

 * امام خمینی نے عالم اسلام کے قلب میں جو لرزشیں پوشیدہ تهیں ان کو رفع کیا اور اپنی قیادت کے کرشمہ سے عالمی سیاسیات میں اسلام اور بلاد اسلام کو مرکزی اہمیت فراہم کی-

* امام امت مستضعفین جہاں کی آواز بن کر ابهرے-

* امام خمینی  نے اپنی جدوجہد اور کاوشوں کے ذریعے عالم اسلام پر یہ واضح کردیا کہ خمینی  ذاتی اقدار کا حصول نہیں چاہتے بلکہ ان کا مقصد دین محمدی کو لے کر پوری دنیا میں چها جانا ہے-

آج اگرچہ امام امت ہمارے درمیان نہیں ہے لیکن امام کے افکار و نظریات آج بهی خواب غفلت میں پڑے ہوئے مسلمانوں کو پکار پکار کر یہ کہہ رہے ہیں کہ مسلمانو! تمہارے تمام مصائب و مشکلات کا حل اسلام اور قرآن کے اندر موجود ہے اگر تم آج بهی امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو شکست دینا چاہتے ہو تو قرآن کو عملی میدان میں لے آو- یقیناً آج مسلمان جس قدر مظلومانہ اور مایوسی کی زندگی گزار رہے ہیں اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ایک طرف مسلمانوں کے اوپر مظالم کے پہاڑ ڈهائے جا رہے ہیں اور دوسری طرف مسلمانوں دہشت گرد قرار دینے کی مذموم کو ششیں کر رہی ہیں-

افغانستان، عراق اور فلسطین کی صورتحال سے کون ناواقف ہے، ایک خونخوار درندے کی شکل میں امریکہ ان ملکوں میں نمودار ہوا اور یہاں کے بچوں، بوڑهوں اور عورتوں تک کو اپنے ظلم کا نشانہ بنایا لیکن کسی مسلمان کے اندر یہ جرات پیدا نہ ہو سکی کہ وہ آگے بڑه کر کہے کہ اس دور میں سب سے بڑا دہشت گرد خود امریکہ ہے اور اس کا اپنا وجود انسانیت کی بقاء کے لئے خطرناک اور ضرر رساں ہے- امام خمینی تو وہ عظیم مرد مجاہد ہے جنهوں نے ان حالات کے پیدا ہونے سے پہلے ہی پیشن گوئی دیتے ہوئے کہا تها کہ دنیا کا سب سے بڑا شیطان امریکہ ہے اور اس کے وجود سے عالم اسلام کو خطرات لاحق ہیں- لیکن عقل کے کهوٹے مسلمانوں نے اس پر کسی قسم کی توجہ نہیں دی جس کی سزا آج پوری امت مسلمہ بهگت رہی ہے-( ختم شد

 

  تحریر: ذاکر حسین میر جامعۃ النجف اسکردو

ای میل کریں