حکمت دور علیؑ کو جس نے پهر زندہ کیا

حکمت دور علیؑ کو جس نے پهر زندہ کیا

وہ امام عصرؑ کا نائب خمینی اب کہاں /ـ/-/ گامزن تها راہ حق پر جو وہ غازی اب کہاں

نازش حکمت، شریعت کا درخشاں آفتاب  /ـ/-/  مرد مومن وہ فقیہ وقت، جان انقلاب

جرئت علم وعمل کی جس کو کهئے اک کتاب  /ـ/-/  اور سبهی مظلوم عالم پر کرم باراں سحاب

جس کے قول وفعل میں تها قلب مومن کا گداز

ظالمان وقت سے برہم رہا جو پاکباز

تاج والے جس کے ذہن ودل پہ کرپائے نہ راج  /ـ/-/  تمکنت سے دور تها جس کا فقیرانہ مزاج

جس نے ایراں سے مٹا ڈالا امیرانہ رواج  /ـ/-/  ایسا غازی جس کی ٹهوکر میں تها شاہی تخت وتاج

چهرہ جمہوریت کو جس نے تابندہ کیا

حکمت دور علیؑ کو جس نے پهر زندہ کیا

تیر تها ہر لفظ جس کا اہل باطل کیلئے  /ـ/-/  جس نے پهونکوں سے بجهائے قصر شاہی کے دئے

جام حب آل احمدؐ ہر نفس جس پئے  /ـ/-/  سوزن حکمت سے چاک جان ودل جس نے سئے

قبلہ اول کی آزادی وحرمت کیلئے

جو کہ صف آرا تها دین حق کی عظمت کیلئے

وہ مفکر وہ مدبر اور ہادی اب تها کہاں  /ـ/-/  وہ مصنف وہ مقرر وہ نمازی اب کہاں

وہ امام عصرؑ کا نائب خمینی اب کہاں  /ـ/-/  گامزن تها راہ حق پر جو وہ غازی اب کہاں

دیکهتے ہی دیکهتے اے مومنو یہ کیا ہوا

موت کی آغوش میں وہ مرد آہن سو گیا

 

رضا حیدری - ہندوستان

ای میل کریں