امام خمینی(رح) نے اپنے سیاسی الہی وصیت نامے کا آغاز حدیث ثقلین سے کیوں کیا؟

امام خمینی(رح) نے اپنے سیاسی الہی وصیت نامے کا آغاز حدیث ثقلین سے کیوں کیا؟

جواب: ایسا لگتا ہے کہ اپنے وصیت نامہ کے شروع  میں حدیث ثقلین کو ذکر کرنے سے امام کا اصلی مقصد امت مسلمہ کی  وحدت کی حفاظت کی اہمیت اور قرآن و عترت پیغمبر سے تمسک کی ضرورت کو بیان کرنا ہے۔ امام کا عقیدہ تها کہ اگر مسلمانان عالم ان دونوں ثقل، قرآن و عترت کو اساسی قانون اور زندگی کے دستورالعمل کے طور پر اپنی فردی اور اجتماعی زندگی میں شامل  کریں اور دینی حکومت، آسمانی حاکمیت  کےدستورات اور فرامین الہی کے لئے اٹھ کهڑے ہوں اور سنت پیغمبر پر عمل کو سرمشق زندگی قرار دیں تو تمام ادیان الہی اور کتب آسمانی میں جن مادی و معنوی سعادتوں کا وعدہ کیا گیا ہے اس سے سرفراز ہوں گے۔ 

ای میل کریں