بوڑهاپے کے باوجود امام اس قدر کام میں مشغول رہتے تهے کہ امام کا کوئی ایک بهی نزدیکی شخص یہ ادعا نہیں کر سکتا کہ اس نے ایک بار سہی آپ کو بیکار یا فالتو کاموں میں مشغول دیکها ہے۔
ہم جب تک امام کی خدمت میں رہے اس بات کے گواہ ہیں کہ امام کی زندگی میں چهٹی نام کی کوئی چیز نہ تهی، آپ ہمیشہ لوگوں اور انقلاب اسلامی کے کاموں میں مشغول رہے۔ امام کے نزدیک گرمی و سردی، شنبہ و جمعہ اور عید و غیر عید میں کوئی فرق نہیں تها اور آپ زندگی کے ہر لمحہ میں یا مصروف مطالعہ رہے یا مصروف عبادت یا مختلف گزارشات کے مطالعہ میں غرق رہے-
(حجۃ الاسلام والمسلمین رحیمیان، سیرت امام خمینیؒ سے ماخوذ ، ج۲، ص ۳۳۹)