رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے غزہ پٹی کی افسوسناک صورتحال سے متعلق ایران کے صدر اور حکومت کے بہت ہی مناسب مواقف کو سراہا ہے۔ صدر مملکت اور ان کی کابینہ نے کل رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے غزہ پٹی کی افسوسناک صورتحال ، فلسطینی عوام خصوصا فلسطینی بچوں اور خواتین کے قتل عام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ غزہ کی صورتحال واقعی تکلیف دہ ہے اور صیہونی حکومت اسلامی دنیا کی غفلت سے فائدہ اٹها کر یہ مظالم روا رکه رہی ہے۔
حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ غاصب صیہونیوں کے ہاتهوں غزہ کے لوگوں کے قتل عام کو دیکه کر اسلامی حکومتوں اور ملتوں کو بیدار ہوجانا چاہۓ اور اپنے اختلافات ختم کرتے ہوئےآپس میں متحد ہوجانا چاہۓ۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر غور و فکر کے ساته قرآن کریم کی تلاوت، رمضان المبارک سے فائدہ اٹهانے اور اس مہینے کے اعمال بجالانے کو اللہ تعالی کے ساته رابطے اور اپنے نفس پر قابو پانے کے اہم ترین راستے قرار دیا۔ اس ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے حکومت کی کامیابیوں کو عوامی حمایت اور رہبر انقلاب اسلامی کی پشت پناہی کا مرہون منّت قرار دیا۔