تمام تعریفیں رب العالمین سے مخصوص ہیں۔ جس نے موت و حیات کو خلق کیا اور پیغمبر اکرم (صلی الله علیہ و آله و سلم) پر درود و سلام جو روشن آیات لیکر آئے اور آپ کے خاندان اور اصحاب پر سلام ہو۔ اما بعد؛ خداوند عالم اس عالی قدر رہبر کی رحلت پر آپ تمام مسلمانوں کو اجر عظیم دے جس نے اپنی پوری عمر امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے لئے صرف کردی اور قرآن و حدیث کا اتباع کرتے ہوئے داعی اجل کو لبیک کہا۔
امام خمینی ایسے امام اور پیشوا نہیں ہیں که صرف جمہوری اسلامی ایران نے کھویا ہے بلکہ پوری دنیا کے مسلمان امام مجاہد اور عظیم دانشور و عالم کی موت پر سوگوار ہیں، آنکھیں اشکبار اور دلوں میں درد فرقت محسوس کررہے ہیں اور زبانیں « إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ» کا ورد کررہی ہیں۔ خداوند عالم امام مجاہد پر اپنی رحمت نازل کرے اور ہماری مولا و آقا رسولخدا (صلی الله علیہ و آله و سلم) اور آپ کے خاندان اور اصحاب پر سلام ہو۔