پوری دنیا کے مسلمان امام خمینی کو ایک عظیم رہبر، شجاع اور ہر قسم کی شرارتوں کے خلاف واضح لفظوں میں تنقید کرنے والے انسان کے عنوان سے جانے جاتے تھے۔ پوری دنیا کے مسلمان جو آزادی اور عدالت کی اہمیت کے قائل ہیں وہ امام کی ثابت قدمی ظالم اور ستمگر طاقتوں اور ان کے انسان مخالف ظالمانہ و جابرانہ غیر انسانی حرکتوں کے خلاف آپ کے موقف کو یاد کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بھی یاد کرتے ہیں کہ امام نے قرآن اور پیغمبر اکرم (ص) کی سنت کے مطابق زندگی گزاری ہے کیونکہ امام خمینی قرآن اور احادیث کی تعلیمات کی روشنی میں اسلام کو طاقتور بناکر زنده کیا۔ ایسی طاقت کہ ہوا کی گردکی کی طرح پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ہرجگہ مسلمانوں کی روح کو ابھار کر شرارت اور فساد کرنے والی طاقتوں کا قلع و قمع کردیا۔