دشمن کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی کے پوتے آیت اللہ سید حسن خمینی نے کرمان میں ہونے دہشتگردانہ حملے کی مزمت کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہیکہ کرمان کےگلزار شہدا پر دہشت گردانہ حملہ اور سینکڑوں عزیز بھائیوں اور بہنوں کی شہادت اور زخمی ہونا ایک دل دہلا دینے والا سانحہ ہے جس نے سب کے دلوں کو زخمی کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ معصوم عورتوں، مردوں اور بچوں کو نشانہ بنا کر دشمنوں نے اپنے ناپاک ارادوں کو ظاہر کیا ہے جس کا منہ توڑ جواب دینا ہوگا۔
میں پسماندگان بالخصوص کرمان کے معزز شہریوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ ملک کے انٹیلی جنس اور عسکری ادارے ممکنہ کمزوریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کرمان میں ہونے والے آج کے جرائم کے بارے میں مناسب رویہ اپنائیں گے اور دشمنوں کی جارحیت اور حقارت کا راستہ بند کریں گے۔