جنوبی افریقہ میں عالم اور رائٹر

قرآن و حدیث کی روشنی میں مقابلہ کی دعوت

جنوبی افریقہ میں عالم اور رائٹر

امام خمینی نے ایک اخلاقی مصلح کے عنوان سے فاسد شاہی حکومت جس نے ایران میں فاسد اور گھٹیا تہذیب کو جگہ دی ہے، پر حملہ کبھی نہیں روکا۔ امام نے اپنے ہم خیال اور ہم نوا اور دین کے پابند علماء کے ہمراہ بہت ہی بے باکی اور بہادری کے ساتھ شاہ کے دائر کردہ شراب خانوں، جوا خانہ، عیاش خانوں اور فحشاء و منکرات کے اڈوں کی مذمت کی اور الہی قانون کے مخالف شاہ کے بنائے فاسد اور مخرب قانون پر شدت کے ساتھ حملہ کیا۔ امام خمینی مسلسل قرآن و حدیث کی روشنی میں جہاد اور مقابلہ کی دعوت دیتے رہے اور خود بھی اس پر عمل پیرا تھے، خدا سے ڈرتے تھے اور آپ نے خدا کی راہ میں جہاد کرکے ظالم حکومت کے انسانوں کو خراب کرنے والے نظام کو نیست ونابود کردیا اور پوری سنجیدگی کے ساتھ حکومت کی غیر اسلامی سیاستوں کو خاک میں ملادیا۔

ای میل کریں