اے عظیم امام! آپ کی رحلت کا دن غم و اندون کا دن تھا۔ اس غم و اندون نے نہ صرف ایران کو بلکہ دنیا کے تمام مسلمانوں اور مظلوموں کو سوگوار اور غمزده بنادیا هے۔ آپ نے اسلام کے نام پر قیام کیا اور اس کی تعلیمات کی روشنی میں ظلم و ستم کے خلاف جہاد اور خدا کے بلند و بالا مقاصد کو روئے زمین پر اجراء کیا۔ آپ کے جہاد کی وجہ سے ہمارے دل و جان میں روح پڑی اور عدل و صبر نے جدید معنی حاصل کئے۔