استاد محمد مقیم

دنیا کے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی علامت

استاد محمد مقیم؛ ہندوستان کی اسلامی تحریک کے رکن

حقیقی اسلام وہی ہے جو حضرت محمد (ص) لائے ہیں اور اسی کی روشنی میں ایران کا اسلامی انقلاب ہے۔ امام خمینی کا اسلام وہی حقیقی اسلام ہے۔ جس حقیقی اسلام کا امام خمینی نے تعارف کرایا ہے وہ امریکہ کے لئے خطرہ بنتا ہے۔ امام خمینی نے ہمیں درس دیا ہے کہ امریکہ زمانہ کا ایک فرعون ہے کہ موحد انسان اس سے مقابلہ کریں۔ امام خمینی جو اسلامی ممالک کو درس دیا ہے ہندوستان میں قابل دید اثر رکھتا ہے۔ امام خمینی نے الہی قیادت کے ساتھ عملی طور پر وحدت و یکجہتی، دیانت اور سیاست کو ثابت کیا ہے اور آج کے اسلامی معاشرہ دین اور سیاست سے جڑ گئے ہیں۔ امام خمینی نے اپنے افکار سے مسلمانوں کے درمیان اتحاد ایجاد کیا ہے۔ بالخصوص شیعہ اور سنی کے درمیان۔ یہ امام کی سب سے بڑی اور ممتاز خصوصیت ہے۔ امام خمینی مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی علامت ہیں۔

ای میل کریں