امام خمینی اپنے نفس پر کنٹرول کرکے اپنے زمانہ کے بتوں کو توڑنے میں کامیاب ہوسکے اور خداوند عالم جو ہر زمانہ میں ایک مصلح بھیجتا ہے اس نے آپ کو لوگوں کے لئے ایک مصلح کے عنوان سے بھیج دیا تا کہ لوگوں کی ہدایت کریں۔ اسلامی افکار کو رواج دیں اور خدا پسند انسانوں کی تربیت کریں۔ آپ نے آکے سامراج اور استحصال کرنے والوں کی طاقت کا مقابلہ کیا نیز مظلوموں اور پسماندہ لوگوں کی نجات کا سامان فراہم کیا۔ آپ نے خود کو دنیاوی آلودگیوں سے دور رکھا یہاں تک کہ اپنے سے وابستہ لوگوں کو بھی دنیاوی ومقام و منصب سے دور رکھا۔ امام نے اپنی زندگی علی (ع) کی طرح گذاری اور شاہوں کے عیش و عشرت سے اجتناب کیا۔ یہی وجہ ہے کہ ہندوستانی عوام آپ کی گرویدہ ہے۔