امام خمینی ٹھیک اس دور میں ظاہر ہوئے جب مسلمان حیران و سرگرداں اور ایک گوشہ میں محدود تھے اور ایک گڑیا کی طرح مغربی طاقتوں کے ہاتھوں کا کھلونا بنے ہوئے، ان کے تابع فرمان تھے نیز اتحاد اتفاق سے دور تھے تو امام نے اسلام کو ناقابل بیان شجاعت کے ساتھ بام عروج پر پہونچایا اور اسلام اور مسلمانوں کو قوت اور سربلندی بخشی اور چند صدیوں کے پڑے غبار کو صاف کردیا۔ امام خمینی نے اسلام کے حقیقی اصول کہ اجتماعی اور اقتصادی عدالت، معاشرہ کے ضرورتمندوں کی مرد اور خواتین کے مقام کو بلند کرنے جیسے اصول کو رونق بخشی۔ امام خمینی نے خواتین کے مقام و مرتبہ اور ان کی شان کو بڑھایا اور اس کی حقیقت سے روشناس کردیا اور اس کا نمونہ دنیا کے مختلف ممالک اور خطے میں قابل دید ہے۔