حضرت امام خمینی کا وصیت نامہ پوری دنیا کے لئے نمونہ عمل ہے۔ امام کی زندگی بہت ہی سادہ اور معمولی تھی جبکہ آپ دنیا کے شیعوں کے رہبر کہے جاتے تھے۔ دیگر حکمرانوں کی طرح تخت و تاج نہیں رکھتے تھے۔ رہبر بننے کے بعد بھی اسی طرح سادہ اور معمولی زندگی گذارتے رہے۔ امام نے صرف اسلامی حکومت قائم کرنے کے لئے قیام کیا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ برسوں کی پہلوی حکومت کا قلعہ قمع کردیا۔ امام خمینی حدیث "مداد العلماء افضل من دماء الشہداء" کے نمایاں نمونہ تھے۔