علامہ سید ذیشان حیدر

تاریخ کے بے مثال شخصیت

علامہ سید ذیشان حیدر؛ حیدر آباد

امام خمینی نہ نبی تھے اور نہ ہی معصوم لیکن خود کو اس مرتبہ پر پہونچادیا تھا کہ انبیاء (ع) اور ائمہ معصومین (ع) کے بعد آپ کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ امام خمینی اپنے انقلابی صبر اور ایمان کے ساتھ، مصائب و مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور دنیا پر یہ ثابت کردیا کہ انسان کامل ایمان اور صبر کے ساتھ باطل کے سامنے مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہوسکتا ہے اور اسے نابود کرسکتا ہے۔ آپ عالم اسلام اور مذہب جعفری میں بہت بڑے رہبر تھے۔ کیونکہ ہم لوگ آپ سے پہلے ناشناختہ تھے لیکن اس وقت دنیا میں ہماری پہچان ہے اور مسلمانوں کے عکس العمل پر ترتیب اثر دیتے اور تحقیق کرتے ہیں۔ امام خمینی نے 10/ سال تک مظلوموں اور دبے کچلے لوگوں کے لئے کام کیا کہ آج مسلمان تو مسلمان، غیر مسلم بھی اسلامی انقلاب کا طرفدار ہے۔

ای میل کریں