عبیدالله اعظمی

دلوں میں انقلاب پیدا کرنے والے

عبیدالله اعظمی؛ ہندوستانی سنیٹ کا سابق نمائندہ

امام خمینی نے بہت بڑے بڑے امور انجام دیئے ہیں اور جو انقلاب امام جیسی عظیم شخصیت کے ذریعہ آیا ہے وہ نہ صرف گروہوں اور پارٹیوں کے درمیان تبدیلیوں کا ہی سبب نہیں ہوئے ہیں بلکہ دلوں میں انقلاب برپا کردیا ہے۔ اس انقلاب کی بنیاد وحدت کلمہ، امام خمینی نے اسلام کے پرچم تلے لوگوں کو اس طرح جمع کیا اور پیغمبر اکرم (ص) کی بلند سیرت کی روشنی میں نبوی نظام کو اجرا کیا اور اسلامی اتحاد کو مضبوط بنایا ہے۔ انقلابی اذہان امام خمینی کے افکار سے متاثر ہیں۔ جو لوگ معاشرہ کی اصلاح کا خیال رکھتے ہیں ان کے دل و دماغ میں امام کے افکار کا اثر ہے۔ امام خمینی کا مظلومانہ جنگ میں ظالموں کے خلاف اگر مظلوم کی حمایت ہو تو ظاہر اپنے تمام تر ہتھیار کے باوجود شکست کھا جائے گا اور جو مظلوم کی حمایت میں کھڑا ہوگا وہ اسلحہ کے بغیر بھی کامیاب ہوگا اور دین کے لئے ایک نمونہ عمل چھوڑ جائے گا۔

ای میل کریں