امام خمینی ایک عارف تھے اور آپ کا دنیا والوں کو اہم پیغام عشق تھا چنانچہ خود ہی فرماتے ہیں: دنیا کا کوئی ذرہ ایسا نہیں ہے جہاں پر عشق نہ ہو۔ جب تک امام کا دیوان منظر عام پر نہیں آیا تھا،سارے لوگ جمہوری اسلامی ایران کے بانی امام کی ممتاز شخصیت کی جانب توجہ رکھتے تھے اور کسی کو معلوم نہیں تھا کہ امام ایک عظیم شاعر بھی ہیں۔ امام کا دیوان عرفانی اشعار سے بھرا ہوا ہے۔ جس نے امام کی شخصیت کے دیگر پہلو کو اجاگر کیا۔