اسماعیل ولی اف

صاحب عظمت و شان

اسماعیل ولی اف؛ نخچیوان کے دفاع کے مدرسہ عالی کے سربراه

یہ ایک ناقابل انکار حقیقت ہے کہ امام خمینی اپنی تمام تر عظمت و شان کے باوجود بہت ہی معمولی اور سادہ زندگی گذارتے تھے۔ میں خود امام خمینی کی رہائیشگاہ پر گیا ہوں اور قریب سے اس کمرہ کا معائنہ کیا ہے جس میں آپ رہتے تھے۔ اس مکان میں داخل ہونے سے پہلے مجھے لگ رہا تھا کہ میں ایک عظیم فضا میں جا رہا ہوں جہاں بہترین گاڑی ہوگی اور آپ عالیشان محل میں ہوں گے کیونکہ اسلامی انقلاب کے دشمنوں نے ہمیں اسی طرح بتا رکھا تھا لیکن جب وہاں پہونچا تو میرے خیالات پر پانی پھر گیا کیونکہ اس عظیم انسان کی زندگی عام ایرانیوں کی زندگی کی طرح یکساں تھی۔ بلکہ کہنا چاہیئے کہ آپ نے اپنی زندگی مذہب اور امت مسلمہ کی سربلندی کے لئے وقف کردیا تھا۔

امام کی زندگی مجھ معلم سے بھی سادہ تھی، آپ ہمیشہ زندہ ہیں۔ میں آپ کے سایہ میں ایران آیا اور جب آپ کے کمرہ کے پچھلے دروازہ پر کھڑا ہوا تو کھڑکی سے آپ کی تصویر کا بوسہ لیا اور دل میں کہا: اماما، آپ کبھی فراموش نہیں کئے جائیں آپ ہمیشہ زندہ ہیں۔

ای میل کریں