امام خمینی (رح) نے یہ فکر زندہ کی کہ حکومت اسلامی، امت مسلمہ کی رہبری کرے، حکومت اسلامی امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے لئے مرکزی عنوان کا کردار ادا کرے۔ امام نے اسلامی اتحاد اور محمدی دعوت کی طرف بلایا اور ہمیں تعلیم دیا کہ الہی وعدوں پر ایمان رکھنا چاہئیے۔
امام زندگی کے آغاز سے انجام تک اسلام کے خادم رہے اور مظلوموں کی آرزووں کو پورا کرنے اور ظالموں کے مقابلہ میں مظلوموں کے محاذ کو قوی کرنے کی کوشش کی۔