حضرت امام خمینی (رح) امت مسلمہ اور خدمت انسانیت کا مکمل ایک مدرسہ تھے۔ امام خمینی (رح) نے اپنی بلند بانگ آواز سے استعمار اور استکبار کے خلاف نہ صرف ایران میں بلکہ پوری دنیا میں تسلط طلب لوگوں کے خلاف آواز اٹھائی۔ امام خمینی مظلوموں اور محرومین کے حقوق کے بارے میں سوچتے تھے اور آپ کا یہ نظریہ امت مسلمہ کے لئے نور ہدایت بنادیا۔
امام خمینی کے افکار حق و حقیقت کی راہ میں تھے۔ قدس کو آزاد کرانا آپ کے لئے خاص معنی رکھتا ہے۔ آپ کی گفتار اور دل نے دنیا کے سارے مسلمانوں کو قدس کی طرف متوجہ کردیا۔