امام خمینی(رہ) جوانوں کے لئے بہترین نمونہ عمل ہیں

امام خمینی(رہ) جوانوں کے لئے بہترین نمونہ عمل ہیں

حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علی کمساری نے جماران امام بارگاہ میں امام خمینی ریسرچ انسٹیوٹ کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا ایک بنیادی فلسفہ ماہرین اور محققین کو پروان چڑھانا ہے

امام خمینی(رہ) جوانوں کے لئے بہترین نمونہ عمل ہیں

حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علی کمساری نے جماران امام بارگاہ میں امام خمینی ریسرچ انسٹیوٹ کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا ایک بنیادی فلسفہ ماہرین اور محققین  کو پروان چڑھانا ہے انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ کا ہدف جوانوں کو امام خمینی کے افکار سے آشنا کرنا ہے ان کا کہنا تھا کہ تحقیق کے میدان میں ایک عالم، مجتہد اور مفکر کو امام خمینی رہ کے افکار سے آشنا ہونا چاہیے علی کمساری نے کہا کہ اس انسٹیوٹ کو تاسیس کرنے کا مقصد یہی تھا جوانوں کو امام خمینی کی شخصیت سے مکمل آشنائی حاصل ہو اور و آسانی سے امام خمینی کی تالیفات اور ان کی تعلیمات کو حاصل کر سکیں بہر حال امام ایک ممتاز، بااثر اور تاریخ ساز شخصیت ہیں۔  کوئی ایسا شخص جو عصری دنیا میں فکری بنیادوں اور نظریے پر مبنی تحریک کو منظم کر کے آگے بڑھایے یعنی ہمارے پاس امام کی طرح  ایسی تاریخی شخصیات بہت کم  ہیں جو کسی بھی وقت کسی بھی تحریک کا رخ بدل سکیں۔ فطری طور پر امام صرف ایک سیاسی شخصیت نہیں تھے بلکہ وہ ایک ایسی انقلابی شخصیت تھے جو سیاسی اعتبار سے صاحب نظر تھے۔

جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی کی تالیفات کو منظم اور شائع کرنے والے ادارے کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علی کمساری نے جماران امام بارگاہ میں امام خمینی ریسرچ انسٹیوٹ کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا ایک بنیادی فلسفہ ماہرین اور محققین  کو پروان  چڑھانا ہے انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ کا ہدف جوانوں کو امام خمینی کے افکار سے آشنا کرنا ہے ان کا کہنا تھا کہ تحقیق کے میدان میں ایک عالم، مجتہد اور مفکر کو امام خمینی رہ کے افکار سے آشنا ہونا چاہیے علی کمساری نے کہا کہ اس انسٹیوٹ کو تاسیس کرنے کا مقصد یہی تھا جوانوں کو امام خمینی کی شخصیت سے مکمل آشنائی حاصل ہو اور و آسانی سے امام خمینی کی تالیفات اور ان کی تعلیمات کو حاصل کر سکیں بہر حال امام ایک ممتاز، بااثر اور تاریخ ساز شخصیت ہیں۔  کوئی ایسا شخص جو عصری دنیا میں فکری بنیادوں اور نظریے پر مبنی تحریک کو منظم کر کے آگے بڑھایے یعنی ہمارے پاس امام کی طرح  ایسی تاریخی شخصیات بہت کم  ہیں جو کسی بھی وقت کسی بھی تحریک کا رخ بدل سکیں۔ فطری طور پر امام صرف ایک سیاسی شخصیت نہیں تھے بلکہ وہ ایک ایسی انقلابی شخصیت تھے جو سیاسی اعتبار سے صاحب نظر تھے۔

انہوں نے واضح کیا: امام ایک مفکر، فقیہ، فلسفی، صوفی، مفسر قرآن، اخلاقیات کے استاد اور سائنس کے لحاظ سے ایک مکمل  شخصیت تھے۔ یعنی محققین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس بات پر توجہ دیں امام خمینی کے نظریات کو ان کی تالیفات سے لیتے ہوئے دنیا کے سامنے پیش کریں ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص یا مفسر ہوسکتا ہے یا فلسفی ہوسکتا ہے یا فقیہ ہو سکتا ہے یا عارف ہو سکتا ہے لیکن امام خمینی رہ کی شخصیت میں یہ ساری خصوصیات موجود تھیں وہ ایک وقت میں فقیہ بھی تھے فلسفی بھی تھے اور عارف بھی تھے یعنی امام خمینی کی شخصیت ممتاز تھی جو جوانوں کے لئے بہترین نمونہ عمل تھے۔

ای میل کریں