مراجع کے علاوہ طلاب سے بھی ملاقات
راوی: حجت الاسلام و المسلمین سید علی اکبر محتشمی
نجف کے حوزہ علمیہ میں رسم تھی کہ اکابر علماء اور مراجع اپنے ہم پلہ سے ملاقات کرنے جایا کرتے تھے جب کوئی نجف آتا تھا۔ لیکن علمی لحاظ سے کم سطح والے یا طلاب سے ملاقات نہیں کرتے تھے اور یہ سنت نجف میں آج بھی ہے لیکن امام اپنی اسلامی خاکساری کی بنا پر طلاب سے بھی ملاقات کرتے تھے۔ یعنی امام نجف کے ہر مدرسہ میں گئے اور وہاں کے طلبہ سے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ یہاں تک کہ افغانی، پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلبہ سے بھی ملاقات کرنے گئے۔