جماران حسینیہ دیکھنے اور جس کرسی پر امام بیٹھتے تھے، اس پر نظر کرنے کے بعد احساس ہوتا ہے کہ آپ کا طرز زندگی ناقابل بیان ہے۔ ہم یہاں پر محسوس کرتے ہیں کہ امام کی رحلت کے بعد ایک دردناک حادثہ اور عظیم واقعہ رونما ہوا ہے۔
جب ہم یہ منظر دیکھتے ہیں تو ہماری آنکھوں سے اشک جاری ہوجاتے ہیں۔ اس فضا نے خواتین کے اندر غم انگیز اور جوشیلے احساسات پیدا کرتے ہیں۔ یہ جگہ ہمیں ماضی کی یادیں دلاتی ہے۔ امام خمینی نے انبیاء کی راہ کو عملی کیا اور پیغمبروں کی راہ کو زندہ کیا ہے اور آج ہم لوگ امت مسلمہ کے رہبر اور امام خمینی کے جانشین سے امیدوار ہیں کہ عدالت کا نفاذ کریں اور اسلام (ان شاء الله) سارے ممالک میں پھیل جائے۔