سلوی عبدالساتر

علم و عرفان و تقوی کی معراج

سلوی عبدالساتر؛ بیروت یونیورسٹی کے استاد

امام خمینی  علم و عرفان اور تقوی کی معراج پر تھے۔ یہی وجہ تھی کہ دنیا کے مسلمانوں نے آپ کا رخ کیا۔ امام کے اندر وہ صفات موجود تھے جو دوسروں میں بہت کم پائے جاتے ہیں۔

آپ تقوی و شجاعت کی بلندی، بلند روح کے مالک اور خاص صبر و سنجیدگی کے ساتھ الہی رہبر تھے۔ امام کے چاہنے والوں کا فرضیہ ہے کہ اس  ناگفتہ بد دور میں جبکہ ہر طرف سے اسلام اور مسلمانوں کے دشمن حملہ آور ہیں، امام کی راہ پر چلیں اور معاشرہ میں ان کے مقاصد کو عملی جامہ پہنائیں۔

امام خمینی کی رہبری میں اسلامی انقلاب وہ واحد انقلاب ہے جس نے اسی طرح اپنے اغراض و مقاصد اور اقدار کی حفاظت کی ہے اور اسی پر زور دیتا ہے اور یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ایران کا اسلامی انقلاب ایک مستقل انقلاب ہے اور بیرونی طاقتوں کا سہارا لئے بغیر وجود میں آیا ہے۔

ای میل کریں