امام خمینی (رح) کی شاگردی  آیت اللہ ناصری کے اعزازات میں سے تھی:ڈاکٹر علی کمساری

امام خمینی (رح) کی شاگردی آیت اللہ ناصری کے اعزازات میں سے تھی:ڈاکٹر علی کمساری

امام خمینی کی شاگردی  آیت اللہ ناصری کے اعزازات میں سے تھی

انقلابی مجتہد اور بزرگ عالم دین آیۃ اللہ العظمی شیخ محمد علی ناصری  طاب ثراہ کے ارتحال کی خبر سے ہم سب کو گہرا دکھ اور صدمہ پہنچا ہے

موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین جناب ڈاکٹر علی کمساری نے آیت اللہ شیخ  محمد علی ناصری کے ارتحال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ انقلابی مجتہد اور بزرگ عالم دین آیۃ اللہ العظمی شیخ محمد علی ناصری  طاب ثراہ کے ارتحال کی خبر سے ہم سب کو گہرا دکھ اور صدمہ پہنچا ہے۔

 وہ روشن ضمیر انسان تھے  بہترین اخلاق کے مالک تھے اور عارفانہ صفات کے مالک تھے انہوں نے اپنی پوری زندگی اسلامی انقلاب اور نظام ولایت کی حفاظت کی ہے نجف اشرف میں امام خمینی کی شاگردی آیت اللہ ناصری کے اعزازات میں سے ہے اور بہترین شاگردوں کی دینی اور اخلاقی تربیت کرنے کی ان کی کوشش قابل تعریف ہے۔

میں اس عظیم سانحہ پر ان فرزندان ، حجج الاسلام شیخ محمد رضا، شیخ جعفر، شیخ احمد ناصری، حوزہ علمیہ کے اساتید اور مرحوم کے تمام لواحقین کی خدمت میں تعزیت عرض کرتے ہوئے دعا گو ہوں کہ پروردگار ان کے درجات میں بلندی عطا فرمائے۔

 

ای میل کریں