میونسپلٹی کے عملے سے امام خمینی کی محبت

میونسپلٹی کے عملے سے امام خمینی کی محبت

کتاب پیاس اور دریا میں امام خمینی کے ایک قریبی ساتھی نے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے

میونسپلٹی کے عملے سے امام خمینی کی محبت 

کتاب پیاس اور دریا میں امام خمینی کے ایک قریبی ساتھی نے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جماران میں میونسپلٹی کا عملہ ہر روز دل و جان سے کام کرتا تھا خاص کر برف باری کے دوران ان کا کافی مشکل ہوجاتا تھا اور وہ وہاں سے گزرنے والوں کے سخت سردی کے دوران راستے کو صاف کرتے تھے امام (رہ) بھی کو ان کو بہت چاہتے تھے جس طرح وہ جماران میں موجود سپاہیوں کو ہر ایک ہزار تومان عیدی دیتے تھے اسی طرح وہ ہر سال نئے سال کے موقع پر میونسپلٹی کے عملے کو بھی ایک ہزار تومان عیدی کے طور پر دیتے تھے امام (رہ) ہمیشہ ان لوگوں کا خاص خیال رکھتے تھے۔

ای میل کریں