میں نے تہران میں سابق شاہ اور حسینیہ جماران میں امام کی رہائش گاہ کا دوره کیا۔ دونوں میں کافی فرق تھا۔ وہاں پر محل کے در و دیوار پر عیش و نوش، فضول خرچی اور بیت المال سے سوء استفادہ کی عکاسی ہورہی تھی اور یہاں پر ایک سادہ مزاج عالم دین کو پیایا۔ سادہ دیواروں اور ہر قسم کے مہمانوں کی موجودگی جو خاک نشیں تھے اور امام کے چہرہ سے ایمان، تقوی اور نورانیت دکھائی دے رہی تھی۔