موجودہ تمام اختلافات، بکھراؤ اور چیلنجوں کے باوجود امام جیسی شخصیت پیدا ہوئی کہ آپ کی روحانی اور معنوی طاقتیں عرفانی جنبہ کے ساتھ اس مرحلہ کو پہونچی کہ امت کی قیادت سنبھالی اور صرف غیب اور شہود کے میدان میں روحانی تجربہ پر اکتفا نہیں کیا۔ لہذا خوشی کا مقام ہے کہ اس کا موقع آگیا کہ عرفانی تحقیق کے ساتھ رہبری کو بیان کروں کہ آپ نے اپنی روحانی افکار کو بروئے کار لاکر امت کی مادی زندگی کو بھی منظم کرنے کا کام کیا اور انھیں صرف اندرونی روحانی تجلیوں میں محدود نہیں کیا۔