امام خمینی (رح) نے "لاالہ الا الله" کا اپنے کاندھوں پر پرچم اٹھایا، امانت ادا کی اور کفار سے مقابلہ کیا اور تاریکی کا پردہ اٹھایا۔ لہذا عالم کفر آپ سے اور آپ کے اسلامی سپاہیوں سے جنگ کرنے پر تیار ہوگیا لیکن آپ نے فساد، فساد پھیلانے والوں، کفر اور کافروں سے مقابلہ کیا ۔ امام کے گورباچوف کے نام خط نے پیغمبر اکرم (ص) کے کسرا اور قیصر روم کے نام خط کی طرح اسلام کو تازہ حیات بخشی۔ ایران کا اسلامی انقلاب ہمیشہ مسلمانوں کی امید ہے۔ خدا امام کو جنت نصیب کرے اور آپ کی راہ اور فکر کو جاودانی کرے۔