حضرت زینب (س)

آج کی عورت اور کردار زینبی (س)

ایک سوال کے جواب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ناصران امام تیار کرنے کے لیے بچوں پر بالخصوص کام کرنے کی ضرورت ہے

آج کی عورت اور کردار زینبی (س)

 

خصوصی رپورٹ: سویرا بتول

 

آج کی عورت اور کردار زینبی کے موضوع پر معروف سوشل ایکٹیوسٹ خانم ثوبیہ کیساتھ باہمی امور پر دلچسپی کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر معروف کالم نگار اور تجزیہ کار سویرا بتول سے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج کی خواتین کو مثل ثانی زہراء زندگی کے ہر شعبے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ایک مذہبی خاتون جس کے حوالے سے یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ معاشرے سے جدا صنف ہے، سراسر غلط ہے۔ یوسف زہراء کے اعوان و انصار تیار کرنے میں آج کی خواتین اہم کردار ادا کرسکتیں ہیں اور اس شعبہ میں بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر مزید گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امام زمانہ علیہ السلام کی فوج میں خواتین کا ایک خاص مقام اور کردار ہے اور آج ایک مہدوی سماج کی تشکیل کے لیے آپ خواہران بہت موثر انداز میں اپنا کلیدی کردار ادا کرسکتیں ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ناصران امام تیار کرنے کے لیے بچوں پر بالخصوص کام کرنے کی ضرورت ہے۔ بچوں کو قرآن دوست بنائیں۔ امام عالی مقام کے قیام کا مقصد اپنے جد رسول خدا کی امت کی اصلاح اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر کرنا تھا، امام علیہ سلام کے اس مقصد کو قائم آل محمد کے ظہور کے ساتھ منسلک کریں۔ سید الشہداء علیہ السلام قرآن سے خاص انسیت رکھتے تھے، ان ایام عزاء میں بچوں کو قرآن اور خدا کا عاشق بنائیں۔

ادارہ التنزیل کے زیر سایہ ٹیم یوسف زہراء کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ جیسی خواتین رول ماڈل ہیں، جو ناصران امام تیار کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں اور اس پرآشوب زمانے میں اپنی معاشرتی ذمہ داریوں کو بھی بخوبی انجام دے رہی ہیں۔ بلاشبہ آپ جیسی خواتین ناصران امام کی فوج میں اپنا کردار ادا کرکے امام کے ظہور کے لیے زمینہ سازی کر رہی ہیں۔ نشست کے اختتام پر ٹیم یوسف زہراء کو بہترین آراء اور تجاویز سے نوازا گیا۔

ای میل کریں