امام خمینی(رح)

صہیونی آباد کاریوں نے ایک پھر مسجد اقصی پر وحشیانہ حملہ کیا

فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی آباد کار فلسطینیوں کے تقدس کے خلاف اپنے مخالفانہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں، آباد کاروں نے آج ہفتہ کو ایک بار پھر مسجد اقصی پر وحشیانہ حملہ کیا، رپورٹ کے مطابق صیہونی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر حملہ کرنے کے بعد اسلام مخالف نعرے لگائے۔

صہیونی آباد کاریوں نے ایک پھر مسجد اقصی پر وحشیانہ حملہ کیا

فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی آباد کار فلسطینیوں کے تقدس کے خلاف اپنے مخالفانہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں، آباد کاروں نے آج ہفتہ کو ایک بار پھر مسجد اقصی پر وحشیانہ حملہ کیا، رپورٹ کے مطابق صیہونی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر حملہ کرنے کے بعد اسلام مخالف نعرے لگائے۔
مسجد اقصیٰ پر صیہونیوں کے حملے کے بعد ان کے اور فلسطینی شہریوں کے درمیان شدید تصادم ہوا، ادھر فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں کو مسجد اقصیٰ پر کسی بھی مزید حملے کے خلاف متنبہ کیا، مزاحمتی گروپوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ سیف القدس کی لڑائی کی طرح اس کے بعد بھی مقدس مقامات کو بچانے کے لیے تل ابیب کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے تیاررہیں گے۔
واضح رہے کہ صیہونی آباد کاروں نے حال ہی میں مغربی کنارے کے بیتا کے علاقے میں جبیل صبیح نامی قصبے پر آباد ہونے کے لئے قبضہ کر لیا جس کے بعد فلسطینیوں نے صیہونیوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر مظاہرے اور جھڑپیں کیں اور آخر کارانہیں جبیل چھوڑنے پر مجبور کردیا،واضح رہے کہ دوسرے آباد کاروں نے اب فلسطینیوں کو مشتعل کرنے کی طاقت کھو دی ہے۔

ادہر جمعہ کے روز نابلس کے جنوب میں واقع شہر بیتا میں اسرائیلی فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں 126 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں، رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے گذشتہ روز جبیل صبیح اور نابلس کے جنوب میں واقع قصبہ بیتا میں صیہونی بستیوں کی غیر قانونی تعمیر پر مبنی صیہونی مخالفانہ پالیسی کے خلاف فلسطینیوں کے احتجاجی ہفتہ وار مارچ پر حملہ کیا۔

واضح رہے کہ صیہونیوں نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پلاسٹک اور جنگی گولیوں نیز آنسو گیس کا استعمال کیا،یادرہے کہ صہیونی اور آبادکاری مخالف مارچ اس وقت ہوا جبکہ صیہونی ملیشیا نے جمعہ کی صبح سے ہی جبیل صبیح کے علاقے کی طرف جانے والی سڑکیں بند کردی تھیں۔
واضح رہے کہ صیہونی آباد کاروں نے حال ہی میں مغربی کنارے کے بیتا کے علاقے جبیل صبیح نامی قصبےمیں آباد ہونے کے لئےاس پر قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد فلسطینیوں نے صیہونیوں کےخلاف بڑے مظاہروں اور جھڑپوں کے ذریعے انہیں جبیل صبیح چھوڑنے پر مجبور کردیا جس کے بعد دوسرے آباد کاروں نے فلسطینیوں کو مشتعل کرنے کی اپنی صلاحیت کھو دی ۔

ای میل کریں