انسان کو عہدہ کی وجہ سے مغرور نہیں ہونا چاہیے:امام خمینی(رہ)
اسلامی حکومت میں سب کو کوشش کرنی چاہیے کہ اپنے عہدوں کی وجہ سے مغرور نہ ہوں اسلام میں سب برابر ہیں کسی کو برتری نہیں ہے صہیونیزم نظام میں لوگ اپنے عہدوں کا غلط فائدہ اُٹھا کر عام آدمی پر ظلم کر رہے تھے انہوں نے اپنی طاقت کا غلط استعمال کیا تھا وہ اپنی طاقت سے لوگوں پر حکومت کرنا چاہتے تھے اسی لئے وہ لوگوں کے دلوں پر حکومت نہیں کر سکے اور جب ان کے ظلم کی انتہا ہوئی تو لوگوں نے ان کے خلاف قیام کیا اور ان کا تختہ الٹ دیا اگر ہمیں کامیاب ہونا ہے تو ہمیں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ کی طرح لوگوں کے ساتھ سلوک کرنا ہوگا حضرت محمد (ص) نے لوگوں کے درمیان رہ کر ان کی محبت حاصل کی جب کوئی باہر سے مسجد میں داخل ہوتا تھا تو وہ پہچان نہیں سکتا تھا کہ ان میں سے پیغمبر کون ہے اور صحابی کون ہے لہذا باہر سے آنے والے اجنبی کو پوچھنا پڑتا تھا کہ آپ میں سے پیغمبر کون ہے اور صحابی کون ہے
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ امام خمینی(رح) نے فرمایا اسلامی حکومت میں سب کو کوشش کرنی چاہیے کہ اپنے عہدوں کی وجہ سے مغرور نہ ہوں اسلام میں سب برابر ہیں کسی کو برتری نہیں ہے صہیونیزم نظام میں لوگ اپنے عہدوں کا غلط فائدہ اُٹھا کر عام آدمی پر ظلم کر رہے تھے انہوں نے اپنی طاقت کا غلط استعمال کیا تھا وہ اپنی طاقت سے لوگوں پر حکومت کرنا چاہتے تھے اسی لئے وہ لوگوں کے دلوں پر حکومت نہیں کر سکے اور جب ان کے ظلم کی انتہا ہوئی تو لوگوں نے ان کے خلاف قیام کیا اور ان کا تختہ الٹ دیا اگر ہمیں کامیاب ہونا ہے تو ہمیں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ کی طرح لوگوں کے ساتھ سلوک کرنا ہوگا حضرت محمد (ص) نے لوگوں کے درمیان رہ کر ان کی محبت حاصل کی جب کوئی باہر سے مسجد میں داخل ہوتا تھا تو وہ پہچان نہیں سکتا تھا کہ ان میں سے پیغمبر کون ہے اور صحابی کون ہے لہذا باہر سے آنے والے اجنبی کو پوچھنا پڑتا تھا کہ آپ میں سے پیغمبر کون ہے اور صحابی کون ہے
اسلامی تحریک کے راہنما نے صہیونیزم نظام کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا صہیونیزم حکام نے ظلم وزبردستی سے لوگوں کو اپنا غلام بنایا ہوا تھا لیکن انشاء اللہ ایک دن یہی عوام ان حکام کا محاسبہ کرے گی جس طرح ایرانی عوام نے ظالم حکماء کو ان کے کیفر کردار تک پہنچایا ہے اسی طرح پوری دنیا کی عوام بیدار ہو کر ظالموں کا جواب دے گی یہی ہمارا ہدف ہے انہوں نے فرمایا اسلامی انقلاب دنیا کے لئے نمونہ عمل ہے اس حکومت میں بھی کسی کو عہدے اور خاندان کی وجہ برتری نہیں ملے گی یہاں محنتی اور انقلابی ہونا معیار ہے یہاں اخلاص اور ایمان معیار ہے ہم سب کو لوگوں کے درمیان رہ کر کام کرنا ہوگا اسی میں ہماری کامیابی ہے۔