جہاد اسلامی کی اسرائیل کو دی کھلی دھمکی
فلسطینی اسلامی جہاد موومنٹ کے انفارمیشن آفس نے آج (ہفتہ) سہ پہر ایک بیان میں صہیونی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی کے گرد صہیونی بستیوں پر قائم مزاحمتی گروپوں کے صبح کے حملے کے بعد اسلامی جہاد تحریک نے اس بات پر زور دیا کہ مسجد اقصی ایک سرخ لکیر ہے اور صہیونیوں کو اس مسجد کو آلودہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اانہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام یکجہتی اور اتحاد کے ساتھ دشمن کی ساری سازشوں کو ناکام بنا دیں گےاور اپنے اس اتحاد کے ذریعے صہیونی حکومت کے منصوبوں کا ناکام بنائیں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اسلامی جہاد موومنٹ کے انفارمیشن آفس نے آج (ہفتہ) سہ پہر ایک بیان میں صہیونی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی کے گرد صہیونی بستیوں پر قائم مزاحمتی گروپوں کے صبح کے حملے کے بعد اسلامی جہاد تحریک نے اس بات پر زور دیا کہ مسجد اقصی ایک سرخ لکیر ہے اور صہیونیوں کو اس مسجد کو آلودہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اانہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام یکجہتی اور اتحاد کے ساتھ دشمن کی ساری سازشوں کو ناکام بنا دیں گےاور اپنے اس اتحاد کے ذریعے صہیونی حکومت کے منصوبوں کا ناکام بنائیں گے۔
فلسطینی مرکز اطلاعات الان کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جہاد نے قدس کے عوام کے خلاف صہیونی جارحیت کے خلاف مزاحمتی گروپوں کے رد عمل کا حوالہ دیتے ہوئے اس بیان پر زور دیا کہ فلسطینی عوام یکجہتی اور اتحاد کے ساتھ دشمن کی ساری سازشوں کو ناکام بنا دیں گےاور اپنے اس اتحاد کے ذریعے صہیونی حکومت کے منصوبوں کا ناکام بنائیں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے مسجد اقصی ایک سرخ لکیر ہے اورالقدس کے سارے لوگ اور پوری فلسطینی قوم کسی بھی صورت میں غزہ پٹی میں میں آباد غاصب اسرائلیوں کو مسجد اقصی کو خراب اور آلودہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
اسلامی جہاد نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کے خلاف دشمن نے کسی قسم کے فضائی حملے شروع کئے تو ایسی صورت میں مزاحمتی تحریکیں اپنے فرائض کی انجام دہی سے باز نہیں رہیں گے اور مزاحمت کسی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی اور اپنی قوم کی حفاظت کے لئے کسی قسم کے بھی اقدام سے گریز نہیں کرے گی مزاحمت دشمنوں کو حدود کراس کرنے کی اجازت نہیں دے گی
مزاحمتی گروہوں نے ایک بار پھر آپسی اتحاد اور یکجہتی سے اس بات کو ثابت کر دیا کہ وہ فلسطین اور مسجد اقصی کی حفاظت کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے اور مسجد اقصی کے خلاف دشمن کی ہر سازش کو ناکام کریں گے۔