امام خمینی (رح) کے پیغامات کو ایران پہونچانے کی کیفیت
احتجاج کی خبر جاننے کے لئے تہران کی خبر رساں ایجنسی ہمارے اختیار میں تھی۔ اس زمانہ میں اکثر ادارے ہڑتال سے ملحق ہوچکے تھے۔ لیکن ہم پیریس جانے کے دوسری ہی رات سے آقائے ہادی غفاری کی مدد سے تہران اکسچینج میں وہاں کے چند کارکنوں کو اپنا ہمنوا بنالیا۔ اس اعتبار سے ایک شفٹ میں 5/ خواتین اورایک شفٹ میں 5/ مرد، ایرانی انقلاب کے بارے میں اخبار شائع ہونے والے تمام مطالب کو تہران کے وقت 12/ بجے رات کو ہمارے لئے پڑھتے تھے۔ میں ٹیلیفون اٹھانے کا ذمہ دار تھا۔ ان کے مطالب کو ٹیپ کرتا اور امام کی خدمت میں لے جاتا تھا۔ اس طرح سے امام کی تقریریں اور پیغام بھی ایران بھیجتے تھے۔