کلمات الہی کا ایک کلمہ
ملام نانا اس حسین
امام روح الله موسوی الخمینی قدس الله نفسہ الزکیہ خدا کا ایک کلمہ اور حضرت محمد (ص) کی امت میں سے ایک امت تھے۔ خدا آپ کو اور آپ کی اولاد پر رحمت نازل کرے۔ امام روح اللہ ایسے عالم اور فقیہہ (اسلام شناس) تھے کہ جہاں پر دوسرے آگے نہیں بڑھتے تھے وہاں پر آپ پیشقدم ہوتے تھے اور ایسی روش سے مطالعہ کرتے تھے کہ دوسرے اس سے بے خبر تھے۔ ایسے میدان میں اترے جہاں دوسرے بیگانہ تھے، جو بات دوسرے کے لئے سنگین ہوتی تھی اسے امام سمجھتے تھے۔ امتحان الہی جس کی دوسروں کو بھی دعوت تھی لیکن شریک ہونے کے لائق نہیں تھے، اس امتحان میں امام سربلند اور کامیاب ہوئے۔ امام خمینی (رح) ایسے لشکر الہی کے عارف تھے کہ آپ نے قرآن کے فروزان مشعل کو ظالموں کے خلاف عالم ربانی کی بلندی پر پہونچا دیا اور مغرب اور مشرق کی ضلالت کفر کو نابود کردیا اور قرآن کے پرتو نے آیت اللہ خمینی کے ہاتھوں ایران کی مسلم قوم کے جنوبی افریقہ کی نسل پرست اور قدس و فلسطین پر قابض غاصب حکومت اور ان کی اصل و اساس نسل پرست حکومت یعنی امریکہ کی متحدہ حکومتوں کے رابطہ کو ختم کردیا۔