راوی:محمد صادق طبا طبائی
محمد صادق طبا طبائی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ 19 بہمن کو فضائیہ کے اعلی کمانڈروں کی ملاقات سے پوری فوج میں ایک خاص اثر ہوا تھا اس ملاقات کے بعد اخبار نے اس خبر کو اپنی اہم خبروں میں جگہ دی تھی اور ایک اخبار نے لکھا تھا کہ فوج کا امام خمینی سے ملنے پر تعجب نہیں ہوا تھا کیوں تحریک کے دوران جس طرح انھیں پھول پیش کئے جا رہے تھے اس ان کے ملنے پر کوئی تعجب نہیں ہے لیکن فضائیہ کا امام خمینی (رح) سے ملنا سب کے لئے تعجب آور ہے کیوں کہ فضائیہ امریکہ سے وابستہ تھی حتی وہ بات چیت بھی انگلش میں کرتے تھے اور اس طرح ان کا امام سے جڑ جانا تعجب آور ہے۔