رہبر انقلاب اسلامی

اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر رہبر انقلاب اسلامی کی امام خمینی(رح) کے مزار پر فاتحہ خوانی

اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر پاکستانی علماء کا روضہ امام رضا (ع) کے اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈيشن کا دورہ

اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر رہبر انقلاب اسلامی کی امام خمینی(رح) کے مزار پر فاتحہ خوانی

 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمہوری اسلامی ایران کے اسلامی انقلاب کی 42سالگرہ "عشرہ فجر" کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج صبح بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر پہنچے اور نماز و تلاوت قرآن مجید کے ساتھ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کو خراج عقیدت پیش کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی اسکے بعد شہید بہشتی، شہید رجائی، شہید باہنر، اور دیگر شہدائے ہفتم تیر کے قبور پر تشریف لے گئے اور فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ اور شہدائے انقلاب اسلامی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 

اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر پاکستانی علماء کا روضہ امام رضا (ع) کے اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈيشن کا دورہ

پاکستان کے علماء و دانشوروں نیز مذہبی معاملات میں سرگرم افراد کے ایک وفد نے روضہ امام رضا علیہ السلام کے اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن کا دورہ کیا اور مختلف تحقیقاتی امور خاص طور پر قرآن و احادیث کے میدانوں میں اس فاؤنڈيشن کی تحقیقاتی سرگرمیوں سے آشنائی حاصل کی ۔ 

پاکستان کے دینی مدارس کے اساتذہ، علماء اور دانشوروں نے اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن کے تحقیقاتی کارناموں کو دیکھ کر بے انتہا مسرت کا اظہار کیا خاص طور پر «المعجم فی فقه قرآن و سر بلاغه»، «فرهنگ نامه قرآنی» و «نصوص فی علوم قرآن» جیسی مفید کتابوں پر کئے گئے تحقیقی کاموں کو بے حد سراہا ۔  پاکستان کے مذہبی علماء اور دانشوروں کے وفد نے بعض کتابوں اور ان پر کئے گئے تحقیقی کاموں کا اردو زبان میں ترجمہ کرائے جانے کی درخواست کی 

پاکستان سے آنے والے اس وفد نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن اس سلسلےمیں آستان قدس کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

دورہ کرنے والے اس وفد کے اراکین کو روضہ امام رضا علیہ السلام کے کیلنڈر سے بھی آشنا کرایا گیا، کیلنڈر کو دیکھنے کے بعد پاکستانی وفد کے ارکان نے کہا کہ یہ کلینڈر اور اس کیلنڈر میں درج تقریبات اور خاص مناسبتوں کے ایام کی تفصیلات اور امام خمینی رحمت اللہ علیہ نیز رہبر انقلاب اسلامی کے اقوال و بیانات کو اس کیلنڈر میں جگہ دینا ایک بہت ہی اہم کام ہے جس سے اسلامی اور انقلابی ثقافت کو آسانی کے ساتھ مزید فروغ دیا جاسکتا ہے۔ وفد نے روضہ امام رضا علیہ السلام کے خادمیین سے درخواست کی وہ اس کیلنڈر کو اردو میں بھی شائع کرائیں۔  

ای میل کریں