نجف میں امام خمینی (رح) سے ملاقات

نجف میں امام خمینی (رح) سے ملاقات

نجف اشرف میں بہت ہی محدود اور کم ملاقاتیں تھیں

نجف میں امام خمینی (رح) سے ملاقات

راوی: حجت الاسلام و المسلمین فردوسی پور

 

نجف اشرف میں بہت ہی محدود اور کم ملاقاتیں تھیں۔ امام کے بارے میں اس وقت ایک تصور ہے اور نجف میں ایک دوسرا تصور۔ نجف میں عراقی اور ایرانی حکومت کی طرف سے خوف و وحشت پیدا کردیا گیا تھا۔ لہذا جو لوگ امام کے چاہنے والے اور عقیدتمند تھے اور امام کے قریبی لوگوں میں شمار ہوتے تھے ان سے وہاں بہت کم ملاقات ہوتی تھی۔ اگر ہوئی بھی تو بہت ہی پوشیدہ طور پر اور رازدارانہ انداز میں۔ عالم یہ تھا کہ دوسرے لوگ امام اور آپ کے اصحاب سے ملاقات کرنے سے ڈرتے تھے۔ نجف میں امام سے ملنے کے لئے کوئی تیار نہیں تھا یا تو انہیں خوف تھا یا پھر کسی اور چیز کی رعایت کرتے تھے۔ بڑی بڑی شخصیات اور اعلی عہدیداروں کی امام سے بہت کم ملاقات ہوتی تھی اور اگر کچھ ملاقاتیں ہوئی بھی ہیں تو لوگوں کے مجمع میں اور گھر کے باہر کے حصہ میں۔

ای میل کریں